ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ڈومنی باہر

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ڈومنی باہر

Tue, 25 Jul 2017 16:08:37    S.O. News Service

لندن ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آل راؤنڈر کھلاڑی جی پی پی ڈومنی کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہو رہے تیسرے ٹیسٹ کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ڈومنی نے لارڈز میں کھیلے ہوئے پہلے ٹیسٹ کے دونوں اننگز میں صرف 17رن بنائے تھے۔اس میچ کو انگلینڈ نے 211رنز سے جیت لیا تھا۔جنوبی افریقہ نے واپسی کے بعد اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 340رنز سے جیت کر 1-1 سے سیریزبرابرکی۔ڈومنی کو باہر کئے جانے پر جنوبی افریقہ کے کپتان فف ڈو پلیسس نے کہا کہ ڈومنی نے پچھلے کچھ وقت سے اپنی ٹیم کے لئے کوئی خاص کارکردگی نہیں کی۔انہوں نے انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹیسٹ سیریز میں بھی خاصا مایوس کیا ہے۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ چار اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔


Share: